ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے جی ہلی، ڈی جے ہلی تشدد کی جانچ سابق میئر سمپت راج کو سی سی بی کا سمن جاری

کے جی ہلی، ڈی جے ہلی تشدد کی جانچ سابق میئر سمپت راج کو سی سی بی کا سمن جاری

Fri, 18 Sep 2020 22:51:12    S.O. News Service

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) بنگلورو کے کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی جانچ کے سلسلہ میں سنٹرل کرائم برانچ نے شہر کے سابق میئر اور دیورجیون ہلی کے سابق کارپوریٹر سمپت راج کو پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا لیکن انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہوجانے کے سبب ہوم آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے حاضر ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 11اگست کی شب کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی پولیس تھانوں کے باہراور کاول بیرسندرا میں رکن اسمبلی آر کھنڈا سرینواس مورتی کا گھر جلانے کے سلسلہ میں سی سی بی نے پوچھ تاچھ کے لئے سمپت راج کو طلب کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پہلے سمپت راج کے گھر نوٹس بھیجا گیا تو وہاں اسے لینے کے لئے کوئی موجود نہیں تھا جس کے بعد انہیں واٹس ایپ کے ذریعے نوٹس روانہ کیا گیا۔ بتایا جاتاہے کہ واٹس ایپ پر نوٹس ملنے کے بعد سمپت راج نے سی سی بی کے افسروں سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ فی الحال کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب وہ ہوم کوارنٹائن ہیں۔ جیسے ہی کوارنٹائن کی مدت پوری ہو گی وہ پوچھ گچھ کے لئے خود ہی حاضر ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سی سی بی نے رکن اسمبلی آر کھنڈا سرینواس مورتی کی رہائش گاہ کو جلا نے کے الزام میں سمپت راج کے پی اے ارون کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو تشدد کے پیچھے کارفرما سازش کے متعلق کئی اہم سراغ ملے ہیں۔


Share: